۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
صدر ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ لاہور

حوزہ / صدرایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ لاہور سید فخر حسنین رضوی ایڈووکیٹ نے محرم الحرم میں سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں پولیس حکام سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین لاہور عزاداری ونگ کے صدر سید فخر حسنین رضوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے قلعہ گجر سنگھ لاہور میں ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ کے ساتھ بسلسلہ محرم الحرام ملاقات کی۔

سید فخرِ حسنین رضوی نے کہا: محرم الحرام کی آمد آمد ہے۔ ہمیں باہمی بھائی چارے کو فروغ دینا ہو گا۔ لاہور میں عزاداری کے حوالے سے عزاداران کو مسائل درپیش ہیں جن کو محرم سے پہلے حل کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا: عزاداری امام حسین علیہ السلام میں کسی بھی قسم کی بدنظمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام عزاداران کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان عزاداروں اور مومنین کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی ۔

صدر ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ لاہور نے مزید کہا: عزاداری امامِ حسین علیہ السلام میں کسی بھی قسم کا خلل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور مومنین و عزاداروں سے زبردستی شورٹی بانڈ وغیرہ پر دستخط کروائے جانے والا رویہ کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہماری عبادت ہےاور عبادت کے لئے کسی قسم کا شورٹی بانڈ نہیں لیا جا سکتا۔

قابل ذکر ہے کہ میٹنگ کے بعد 8،9 ربیع الاول کو ہونے والی لاہور کی مرکزی عزاداری بی بی پاک دامن (س) کے روٹ کا ایس ایس پی آپریشن لاہور، ایس پی قلعہ گجر سنگھ، ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ کے ساتھ دورہ کیا گیا۔ ہمراہان میں سیٹھ عدنان(رہنما پولیٹیکل کونسل)، آغا شاہ حسین قزلباش، ایس ایچ او خواجہ حسن رضا، فیضان نقوی، سید فخرِحسنین رضوی ایڈووکیٹ شامل تھے۔ بی بی پاک دامن میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی پلان ڈسکس کیا اور مومنین کی آمد سے پہلے تمام سیکورٹی معاملات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

عزاداری امام حسین (ع) میں کسی بھی قسم کی بدنظمی برداشت نہیں کی جائے گی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .